Time 01 جولائی ، 2024
پاکستان

خیبر کی تختہ بیگ پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، پولیس اور ایف سی کے دو اہلکار شہید

خیبر کی تختہ بیگ پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، پولیس اور ایف سی کے دو اہلکار شہید
فوٹو: فائل

خیبر کی تختہ بیگ پولیس اور فرنٹیئر کور کی مشترکہ پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا۔

چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے کے دوران دھماکوں اور فائرنگ کے ردعمل میں پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی۔

ڈی پی او کے مطابق چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے میں فائرنگ سے ایک پولیس اورایک ایف سی اہلکارزخمی ہوئے،  دونوں زخمیوں کو  ایچ ایم سی پشاورمنتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج شہید ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد دہشتگرد فرار ہو گئے۔

واضح رہے کہ پولیس اور فرنٹیئر کور کی مشترکہ چیک پوسٹ تختہ بیگ پوسٹ جمرود بازار کے قریب پاک افغان شاہراہ پر واقع ہے۔

مزید خبریں :