Time 30 جون ، 2024
دنیا

بھارت میں اسکول کے دو ہم جماعت آرمی اور نیوی کے سربراہ بن گئے

بھارت میں اسکول کے دو ہم جماعت آرمی اور نیوی کے سربراہ بن گئے
بھارتی نیول چیف ایڈمرل دنیش ترپاٹھی (دائیں) اور آرمی چیف جنرل اوپندر دویدی (بائیں)

بھارت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسکول کے دو ہم جماعت آرمی اور نیوی کے سربراہ بن گئے ہیں۔

بھارتی آرمی چیف جنرل اوپندر دویدی اور نیول چیف ایڈمرل دنیش ترپاٹھی 1970 کی دہائی میں مدھیہ پردیش کے شہر ریوا کے سینِک اسکول میں پانچویں جماعت میں ساتھ پڑھتے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جماعت 5 اے میں اوپندر دویدی کا رول نمبر 931 اور دنیش ترپاٹھی کا رول نمبر 937 تھا۔

بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ بھارتی فوج کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ  بحریہ اور فوج کے سربراہان کا تعلق ایک ہی اسکول سے ہے۔

مزید خبریں :