08 فروری ، 2013
کراچی…شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی کردار شاہ رخ جتوئی کی عمر کے تعین کے لئے تشکیل کردہ میڈیکل بورڈ میں ایک ڈاکٹر کا مزید اضا فہ کردیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق شا ہ رخ جتو ئی کی عمر کے تعین کے لئے تشکیل کردہ میڈیکل بورڈ میں سرجن ڈاکٹر شاکر علی کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر فرحت مرزا نے بورڈ کے سیکرٹری ڈاکٹر محمد توفیق سے سفارش کی تھی کے بورڈ میں ایک ڈینٹسٹ کو شامل کیا جا ئے۔میڈیکل بورڈ کل اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کرے گا۔