Time 28 جون ، 2024
دلچسپ و عجیب

دبئی کے 5 اسٹار ہوٹل کی بالکونی میں کپڑے سکھانے کی ویڈیو وائرل، ہوٹل نے پوسٹ پر کیا جواب دیا؟

دبئی کے 5 اسٹار ہوٹل کی بالکونی میں کپڑے سکھانے کی ویڈیو وائرل، ہوٹل نے پوسٹ پر کیا جواب دیا؟
سوشل میڈیا پر ویڈیو کو ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا اور ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لگژری ہوٹل کے آفیشل اکاؤنٹ سے بھی ویڈیو پر کمنٹ کیا گیا— فوٹو: اسکرین گریب

بھارتی خاتون کا دبئی کے معروف لگژری ہوٹل میں کپڑے سکھانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

پالاوی وینکاتش نامی انسٹاگرام صارف نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم میں دبئی کے ہوٹل میں اپنے قیام کی ویڈیو پوسٹ کی جس میں ان کی والدہ کو گیلے کپڑے سکھانے کے لیے ہوٹل بالکنی کی گرل پر پھیلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو کو ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا اور ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لگژری ہوٹل کے آفیشل اکاؤنٹ سے بھی ویڈیو پر کمنٹ کیا گیا۔

ہوٹل کی جانب سے کیے گئے تبصرے میں صارف کو کہا گیا کہ ہمیں امید ہے کہ آپ  نے ہوٹل میں اپنے قیام کو پسند کیا ہوگا۔ ہوٹل نے اپنے کمنٹ میں صارف کو یہ بھی بتایا کہ ہر باتھ روم میں کپڑے سکھانے کا انتظام ہے تاکہ آپ باتھ ٹب کے اوپر کپڑے سکھا سکیں۔

دبئی کے 5 اسٹار ہوٹل کی بالکونی میں کپڑے سکھانے کی ویڈیو وائرل، ہوٹل نے پوسٹ پر کیا جواب دیا؟

دوسری جانب سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے بالکونی کی گرل پر کپڑے سکھانے پر خاتون کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ غیر اخلاقی کام ہے اور مہمانوں کو ہوٹل کے ضوابط کی پابندی کرنی چاہیے۔

اُدھر کچھ صارفین خاتون کی حمایت میں سامنے آئے اور ایک صارف نے لکھاکہ برطانیہ میں سب لوگ ایسا کرتے ہیں، یہ کپڑے سکھانے کا قدرتی طریقہ ہے، اس پر تنقید نہ کریں۔

مزید خبریں :