پاکستان
08 فروری ، 2013

تین پھڈے باز انتخابات ملتوی کرانا چاہتے ہیں،چوہدری نثار

تین پھڈے باز انتخابات ملتوی کرانا چاہتے ہیں،چوہدری نثار

اسلام آباد…قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے کہا ہے کہ موجودہ الیکشن کمیشن پر اعتراضات کرنے والوں کو جنرل مشرف کا الیکشن کمیشن قبول تھا، تین پھڈے بازطاہر القادری ، عمران خان اور ق لیگ انتخابات ملتوی کرانا چاہتے ہیں۔پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھاکہ مٹی پاو والوں اور سونامی خان نے الیکشن کمیشن پر اتفاق کیا تھا، دونوں نے اب یو ٹرن لے لیا ہے اور اس کے پیچھے ایک سازش ہیتحریک انصاف تحریک تصادات بن چکی ہے ،عمران خان ایک دن ایک بات کرتے ہیں دوسری دن دوسری بات کرتے ہیں، عمران خان کی تحریک انصاف میں نہیں چلتی ، اب وہاں فیصلے ایک گروہ کرتا ہے۔ چودھری نثار نے کہا کہ نگران حکومت کے لیے اپوزیشن میں 8 نام زیر غور آئے،جن میں دو ناموں پر اتفاق ہوا ہے جو سپریم کورٹ کے سابق جج ہیں۔نگران حکومت کے معاملے پر حکومت کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ اپوزیشن کرے گی کوئی غیر ملکی گھس بیٹھا نہیں،انہوں نے کہا کہ صوبوں پر حکومتی بل کے مقابلے میں وہ اپنا بل لائیں گے۔

مزید خبریں :