08 فروری ، 2013
بٹ گرام…وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی بھاگنے والی نہیں ہے۔ عوام کی عدالت میں جائیں گے اور سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔وزیراعظم نے یہ بات ضلع بٹ گرام میں تھاکوٹ داسو شاہراہ کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے مشکل حالات میں ملک کی باگ ڈور سنبھالی اور عوام کی خدمت کی ، کچھ لوگ پیپلز پارٹی کے خلاف بے جا پروپیگنڈا کررہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ بھاگنے والے یا سازشیں کرنے والے نہیں ہیں بلکہ جرات کے ساتھ سازشوں کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں۔