پاکستان
08 فروری ، 2013

تربت میں فورسز کے قافلے پر راکٹ حملہ، 2 اہلکار جاں بحق، 3 زخمی

تربت میں فورسز کے قافلے پر راکٹ حملہ، 2 اہلکار جاں بحق، 3 زخمی

تربت … بلوچستان کے علاقے تربت میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر راکٹ حملے میں 2 اہل کار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ ایف سی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا قافلہ پاک ایران سرحد پر تعینات اہلکاروں کیلئے راشن لے جا رہا تھا۔ ضلع تربت کے علاقے مند میں پہاڑوں سے قافلے پر راکٹ فائر کئے گئے، حملے میں 2 سیکیورٹی اہل کار جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ۔

مزید خبریں :