02 جولائی ، 2024
جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عالیہ نیلم کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کیلئے منظوری دے دی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں جسٹس عالیہ نیلم کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔
جسٹس عالیہ نیلم کے نام کی منظوری متفقہ طور پر دی گئی ہے۔ پارلیمانی کمیٹی سے منظوری کے بعد وہ لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس ہوں گی۔
جسٹس عالیہ نیلم 12 نومبر 1966 کو پیدا ہوئیں۔ انہوں نے 1995 میں پنجاب یونیورسٹی سےایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔
جسٹس عالیہ نیلم نے یکم فروری 1996 کو بطور وکیل پریکٹس کا آغاز کیا۔