08 فروری ، 2013
کراچی … کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں مسلح ملزمان نجی بینک سے لاکھوں روپے اور سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ لے کر فرار ہوگئے۔ جیونیوز نے بینک ڈکیتی کی سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کرلی ہے۔ ایس ایس پی عاصم قائم خانی کے مطابق ٹیپو سلطان تھانے کی حدود میں واقع نجی بینک میں 6مسلح ملزمان داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر بینک کے عملے اور سیکیورٹی گاڈرز کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے لوٹ لئے جبکہ مزاحمت پر بینک کے کیشئر کو تشدد کا بشانہ بنایا اور جاتے ہوئے گارڈ کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔ واردات کے بعد پولیس اور دیگر تفتیشی اداروں نے موقع پر پہنچ کر بینک میں لگے خفیہ کیمرے کی ویڈیو کی مدد سے تفتیش شروع کردی۔