Time 04 جولائی ، 2024
پاکستان

کے پی: سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج سمیت نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد

کے پی: سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج  سمیت نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد
صوبائی حکومت کی جانب سے یہ فیصلے کفایت شعاری پالیسی کے رہنما اصول کے تحت کیے گئے ہیں—فوٹو: فائل

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری خرچ پر ورکشاپس، سیمینار اور بیرون ملک علاج خرچ کرنے سمیت نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کردی۔

صوبائی حکومت کی جانب سے یہ فیصلے کفایت شعاری پالیسی کے رہنما اصول کے تحت کیے گئے ہیں۔

محکمہ خزانہ نے مالیاتی نظم و ضبط سے متعلق تمام محکموں اور اداروں کو مراسلہ ارسال کردیا ہے اور مالیاتی نظم وضبط کے لیے وضع کردہ رہمنا اصولوں کی منظوری صوبائی کابینہ نے دی ہے۔

مراسلے کے مطابق آسامیوں کی تخلیق میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیس ٹو کیس کی بنیاد پر پابندی میں نرمی کر سکتے ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہےکہ  ایمبولنس، فائرٹرکس، ٹریکٹرز، بسوں اورمشینری کے علاوہ گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ہوگی جب کہ سرکاری خرچے پر ورکشاپس، سیمینارز اور بیرون ملک تربیت میں شرکت پربھی پابندی عائد کردی گئی ہے، صوبائی حکومت کے خرچے پر بیرون ملک علاج پر بھی پاپندی ہوگی۔

مراسلے کے مطابق پروجیکٹ ملازمین کے کنٹریکٹ کی مدت میں توسیع محکمہ خزانہ کی مشاورت سے کی جائے گی اور محکمہ خزانہ کی پیشگی منظوری کے بغیر خالی آسامیوں پر کوئی تقرری نہیں کی جائے گی، کوئی محکمہ بینک کھاتوں میں رسیدیں نہیں رکھے گا۔

مزید خبریں :