Time 04 جولائی ، 2024
انٹرٹینمنٹ

جوانی میں خواتین سے بات کرتے ہوئے ڈر لگتا تھا: دلیپ جوشی

جوانی میں خواتین سے بات کرتے ہوئے ڈر لگتا تھا: دلیپ جوشی
میں لڑکوں کے اسکول میں پڑھتا تھا، مجھے لڑکیوں سے بات چیت کرنے کا طریقہ معلوم نہیں تھا: انٹرویو میں گفتگو/ فائل فوٹو

بھارت کے مشہور کامیڈی ڈرامہ 'تارک مہتا کا الٹا چشمہ'  میں جیٹھا لال کا کردار ادا کرنے والے اداکار دلیپ جوشی نے خود سے متعلق ایک انکشاف کیا ہے۔

ایک انٹرویو میں دلیپ جوشی نے انکشاف کیا کہ اپنی جوانی کے دنوں میں وہ خواتین سے بات چیت کرتے ہوئے ڈرتے تھے اور اعتماد کی کمی کا شکار رہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ 'میں لڑکوں کے اسکول میں پڑھتا تھا، مجھے لڑکیوں سے بات چیت کرنے کا طریقہ معلوم نہیں تھا اس لیے مجھے لڑکیوں سے بات کرتے وقت ڈر لگتا تھا اور پھر اداکاری میں آنے کے بعد مجھے خود پر اعتماد حاصل ہوا'۔

'تارک مہتا کا الٹا چشمہ' بھارت میں چلنے والا سب سے لمبا ڈرامہ ہے، دلیپ جوشی نے اس ڈرامے میں جیٹھالال کا  اہم کردار ادا کیا ہے اور یہ ڈرامے میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والوں میں شامل ہیں۔

مزید خبریں :