Time 05 جولائی ، 2024
پاکستان

سندھ حکومت نے صحافی نصراللہ گڈانی قتل کیس کے نامزد ملزم ٹاؤن چیئرمین کو معطل کردیا

سندھ حکومت نے صحافی نصراللہ گڈانی قتل کیس کے نامزد ملزم ٹاؤن چیئرمین کو معطل کردیا
گزشتہ دو روز سے سندھ بھر کے صحافی، نصراللہ گڈانی کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے کراچی میں سراپا احتجاج تھے— فوٹو: فائل

سندھ حکومت نے صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل کیس کے نامزد ملزم میرپور ماتھیلو کے ٹاؤن چیئرمین شہباز لوند کو معطل کر دیا۔

میرپور ماتھیلو کے صحافی نصراللہ گڈانی 25 مئی کو مسلح افراد کے حملے میں جاں بحق ہو گئے تھے، 27 جون کو عینی شاہدین نے پیپلزپارٹی کے مقامی ایم این اے خالد لوند اور ان کے دونوں بیٹوں ٹاؤن چیئرمین شہباز لوند اور نور محمد لوند کو قتل کا ملزم قرار دیا تھا۔

گزشتہ دو روز سے سندھ بھر کے صحافی کراچی میں سراپا احتجاج تھے، ان کا مطالبہ تھا کہ ایم این اے خالد لوند کی قومی اسمبلی کی رکنیت اور قتل کیس کے دوسرے ملزم ان کے صاحبزادے شہباز لوند کی ٹاؤن چیئرمین شپ معطل کی جائے۔

مقتول صحافی کی والدہ پٹھانی بی بی نے بھی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کرکے اپنے بیٹے کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید خبریں :