Time 07 جولائی ، 2024
پاکستان

کے ٹو سمیت قراقرم رینج پر شدید برفباری، کوہ پیماؤں کی بیس کیمپ واپسی جاری

کے ٹو سمیت قراقرم رینج پر شدید برفباری، کوہ پیماؤں کی بیس کیمپ واپسی جاری
برفباری کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے، تین روز قبل کے ٹو پر کوہ پیماؤں کی بڑی تعداد بیس کیمپ سے کیمپ ون روانہ ہوئی تھی— فوٹو: اسکرین گریب

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سمیت قراقرم رینج پر شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

خراب موسم کے باعث مہم جوئی کیلئے جانے والے کوہ پیماؤں کی بیس کیمپ پر واپسی جاری ہے۔

برفباری کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے، تین روز قبل کے ٹو پر کوہ پیماؤں کی بڑی تعداد بیس کیمپ سے کیمپ ون روانہ ہوئی تھی، موسم کی خراب صورتحال کے باعث کوہ پیما واپس بیس کیمپ آرہے ہیں۔

دوسری جانب خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کو شگر سے بذریعہ ہیلی کاپٹرسی ایم ایچ اسکردوپہنچا دیا گیا۔

بھائی کا کہناہےکہ ثمینہ بیگ کوممکنہ طورپر کل مسافر طیارے کے ذریعے اسلام آباد روانہ کیا جائے گا۔ ثمینہ بیگ کو طبیعت خرابی پر کے ٹو بیس کیمپ سے شگر پہنچایا گیا تھا جس میں دو دن لگے۔

مزید خبریں :