Time 07 جولائی ، 2024
پاکستان

وسط ایشیائی ریاستوں کیلئے سمندری راہداری فراہم کرنے پر کام کر رہے: وزیراعظم کا کراچی پورٹ کا دورہ

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ وسط ایشیائی ریاستوں نے پاکستانی بندرگاہوں کے استعمال میں دلچسپی کا اظہارکیا ہے، ان ریاستوں کے لیے سمندری راہداری فراہم کرنے پر کام کررہے ہیں اور  پاکستانی بندر گاہوں سے تجارت سے پاکستان ہرسال اربوں ڈالرکما سکے گا۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےکراچی پورٹ ٹرسٹ کا دورہ کیا جہاں انہیں بندرگاہوں اورپاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن پربریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان جغرافیائی اعتبار سے خطے میں کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ دورہ قازقستان میں روسی صدر اور  وسط ایشیائی ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات ہوئی، پاکستان وسط ایشیائی ریاستوں کے لیےسمندری تجارت کا سب سے موزوں راستہ فراہم کرتا ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وسط ایشیائی ریاستوں نے تجارت کے لیے پاکستانی بندرگاہوں کے  استعمال میں دلچسپی کا اظہار کیا، بندرگاہوں میں جدید نظام اور رسائی میں بہتری سے پاکستان اربوں ڈالر زرمبادلہ حاصل کرسکتا ہے۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی بندرگاہوں پر اسکیننگ کی جدید مشینری کی جلد تنصیب یقینی بنائی جائے، بندرگاہوں کی صلاحیت سے مکمل فائدہ اٹھانےکے لیے ترجیحی اقدامات کیے جائیں اور جدید آلات و مشینری کی تنصیب سےکسٹمز کلیئرینس کاوقت کم کرنےکے لیے اقدامات کیے جائیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ سے سامان کی بلا تعطل ترسیل کے لیے لیاری ایکپریس وےکو 24  گھنٹےکھلا رکھا جائے اور  سامان کی ترسیل کو مزید بہتر بنانے کے لیے ملیر ایکسپریس وے کو بندرگاہ سے جوڑا جائے۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ کراچی پورٹ تک ریل کے ذریعے سامان کی ترسیل کی صلاحیت بڑھائی جائے، پورٹ قاسم پر ایل این جی جہازوں کی فیس کم کرکے عالمی سطح پر رائج ریٹس کے مطابق کیا جائے اور شپنگ لائنز کی ریگولیشن کے لیے جامع لائحہ عمل جلد پیش کیا جائے۔

وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ  پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن اپنی لاگت کم کرے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نجی شعبے کی ترقی، کاروبار میں آسانی اور سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم اور ترقی کی جانب گامزن ہے، برآمدی صنعت کی ترقی کے لیے برآمدکنندگان کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

 وزیرِ اعظم نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کو بندرگاہ کی کارکردگی کی دوسری بندرگاہوں سے موازنے  پر مشتمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔

 وسط ایشیائی ریاستوں کیلئے سمندری راہداری فراہم کرنے پر کام کررہے: وزیراعظم کا کراچی پورٹ کا دورہ

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ 

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وسط ایشیائی ریاستوں کے لیے سمندری راہداری فراہم کرنے پر کام کررہے ہیں، چین اور دیگر ممالک کی پاکستانی بندر گاہوں سے تجارت سے پاکستان ہرسال اربوں ڈالرکما سکے گا،،،،وزیراعظم شہباز شریف کا کراچی پورٹ ٹرسٹ کا دورہ

مزید خبریں :