Time 07 جولائی ، 2024
پاکستان

صدر مملکت کی نئے اسلامی سال کے آغاز پر مبارک باد

صدر مملکت کی نئے اسلامی سال کے آغاز  پر مبارک باد
فوٹو: فائل

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری  نے پاکستانی قوم اور  امتِ مسلمہ کو نئے اسلامی سال کے آغاز  پر مبارک باد دی ہے۔

ایک بیان میں صدرمملکت کا کہنا تھا کہ دعا گو ہوں کہ نیا ہجری سال ملک کے لیے امن، خوشحالی اور  استحکام کاباعث بنے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ  محرم حضرت امام حسین رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ  اور ان کے ساتھیوں کی قربانی کی یاد تازہ کرتا ہے۔

صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ  اپنے اندر حق و باطل میں تفریق اور دین کی صحیح تعلیمات کے متعلق شعور  پیدا کرنا ہوگا۔


مزید خبریں :