Time 05 جولائی ، 2024
جرائم

یوٹیلیٹی کارپوریشن ملازمین نے ڈاکو سے مل کر اپنے ہی افسر سے 40 لاکھ بھتہ مانگ لیا

یوٹیلیٹی کارپوریشن ملازمین نے ڈاکو سے مل کر  اپنے ہی افسر سے 40  لاکھ بھتہ مانگ لیا
کارروائی کے دوران 2 ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ایک ملازم نے افسر کی ریکی کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے: پولیس/ فائل فوٹو

یوٹیلیٹی کارپوریشن سکھر کے 3سرکاری ملازمین ڈاکو کے ساتھ مل کر  اپنے ہی افسر سے 40  لاکھ روپے  بھتہ مانگنے میں ملوث  نکلے۔

پولیس کے مطابق سکھریوٹیلیٹی کارپوریشن میں تعینات اسلام آباد کے رہائشی زونل منیجر سے باگڑجی کچے کے ڈاکو نے بذریعہ سوشل میڈیا میسج کے 40 لاکھ روپے بھتہ طلب کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بھتہ نہ دینے پر 6 ملزمان نے آرائیں پھاٹک پر افسر کو  روک کر اسلحہ دکھایا اور قتل کرنے کی دھمکیاں دیں۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 2 ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ایک ملازم نے افسر کی ریکی کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ  4  نامزد ملزمان کے خلاف تھانہ آباد میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے جس میں یوٹیلیٹی کارپوریشن کے 3  ملازمین نامزد ہیں۔

مزید خبریں :