Time 07 جولائی ، 2024
جرائم

ڈی جی خان میں ملزمان کی خاتون کی ناک کاٹنے کی کوشش، ویڈیو بھی بناتے رہے

ڈی جی خان میں ملزمان کی خاتون کی ناک کاٹنے کی کوشش، ویڈیو بھی بناتے رہے
ملزمان خاتون کی ناک پر چھری سے کٹ لگانے کی ویڈیو بھی بناتے رہے، ویڈیو سامنے آنے پر اعلیٰ حکام نے واقعے کا نوٹس لے لیا: پولیس__فوٹو: فائل

ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقے میں ملزمان نے خاتون کی ناک کاٹنے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق ملزمان خاتون کی ناک پر چھری سے کٹ لگانے کی ویڈیو بھی بناتے رہے، ویڈیو سامنے آنے پر اعلیٰ حکام نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

ترجمان ڈی جی خان پولیس کا کہنا ہے کہ مدعی کے سامنے آنے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق ویڈیو  پرانی لگتی ہے لیکن سامنے اب آئی ہے تو نوٹس لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :