Time 08 جولائی ، 2024
پاکستان

9 مئی مقدمات: شاہ محمود جیل ٹرائل کیلئے کوٹ لکھپت جیل میں پیش، واپس اڈیالہ جیل روانہ

9 مئی مقدمات: شاہ محمود جیل ٹرائل کیلئے کوٹ لکھپت جیل میں پیش، واپس اڈیالہ جیل روانہ
شاہ محمود قریشی کو ہتھکڑی لگا کر لایا گیا— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے مقدمات میں جیل ٹرائل کیلئے کوٹ لکھپت جیل میں پیش کردیا گیا۔

 انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج خالد ارشد نے کوٹ لکھپت جیل میں 9 مئی مقدمات پر سماعت کی۔

عدالت نے ملزمان کوحاضری کے لیے طلب کررکھا تھا۔ شاہ محمود قریشی کو جیل ٹرائل کیلئے کوٹ لکھپت جیل میں پیش کردیا گیا۔ 

پی ٹی آئی رہنما کو ہتھکڑی لگا کر لایا گیا۔ حاضری کے بعد شاہ محمود کو واپس اڈیالہ جیل کیلئے روانہ کردیا گیا۔

خیال رہے کہ شاہ محمود قریشی کے خلاف جناح ہاؤس اور تھانہ شادمان سمیت جلاؤ گھیراؤ کے دیگر مقدمات درج ہیں۔

مزید خبریں :