Time 08 جولائی ، 2024
پاکستان

جج کو ہراساں کرنےکا کیس: ڈی پی او، سی ٹی ڈی افسر اور ایس ایچ او کی ہائیکورٹ سے غیر مشروط معافی

جج کو ہراساں کرنےکا کیس: ڈی پی او، سی ٹی ڈی افسر اور ایس ایچ او کی ہائیکورٹ سے غیر مشروط معافی
فوٹو: فائل

اے ٹی سی سرگودھا کے جج کو مبینہ ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر ڈی پی او سرگودھا، ریجنل افسر سی ٹی ڈی اور  متعلقہ ایس ایچ او نے لاہور  ہائی کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

معافی سے متعلق تحریری جواب پر جسٹس شاہد کریم نےکہا کہ غیر مشروط معافی منظور کرنی ہے یا توہین عدالت کی کارروائی ؟ آئندہ سماعت پر فیصلہ کریں گے۔

وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ  وزیر اعظم ملک سے باہر تھے تو عدالتی حکم پر ایک دو ہفتوں میں عملدرآمد کر دیں گے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل بولے اٹارنی جنرل نے کہا ہے عدالتی حکم پر عملدرآمد ہوگا۔

کیس کی مزید کارروائی اگست کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔

مزید خبریں :