Time 08 جولائی ، 2024
پاکستان

لاہور میں مرغی کا گوشت 37 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا

لاہور میں مرغی کا گوشت 37 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا
مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 421 روپے فی کلو میں ملنے لگا ہے: شہری/ فائل فوٹو

لاہور: مہنگائی نے عام آدمی کا جینا محال کر دیا، مہنگی سبزیوں اور پھلوں کے بعد عام آدمی کے لیے مرغی کا گوشت خریدنا بھی مشکل ہونے لگا ہے۔

لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت ایک مرتبہ پھر بڑھ گئی، ایک ہی دن میں چکن کی فی کلو قیمت میں 37 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے، مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 421 روپے فی کلو میں ملنے لگا ہے۔ 

شہریوں کا کہنا ہے کہ مٹن اور بیف خریدنے کی تو پہلے ہی سکت نہیں اب چکن بھی ان کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے۔

مرغی فروشوں کا کہنا ہے کہ قیمت کو انتظامیہ مقرر کرتی ہے، چکن مہنگا ہونے سے ان کی دکانیں خالی پڑی ہیں، گاہک بہت کم آ رہے ہیں۔

شہریوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت مہنگائی میں کمی کے لیے فوری اقدامات کرے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔

مزید خبریں :