06 اکتوبر ، 2024
کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان میں جنگ اور جیو کے اشتراک سے ورلڈ کلچر فیسٹیول جاری ہے۔
ورلڈ کلچر فیسٹیول کا آج گیارہواں روز ہے جہاں پرفارمنسز سے شرکا محظوظ ہوں گے۔
ورلڈ کلچر فیسٹیول میں آج رات 9 بجے قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں معروف قوال ابو محمد اور فرید ایاز قوالی پیش کریں گے۔
واضح رہے کہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی میں 40 ممالک کی نمائندگی ہے جس میں 100سے زائد کلچرل پرفارمنسز ہوں گی اور فیسٹیول میں 450 سے زائد فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی پہلے 30 اکتوبر کو ختم ہونا تھا تاہم اس میں تین روز کی توسیع کرتے ہوئے اب یہ ثقافتی میلہ 2 نومبر تک لوگوں کی توجہ سمیٹے گا۔