Time 05 اکتوبر ، 2024
پاکستان

عمران خان سمجھ گئے وہ باہرنہیں نکل سکتے، انہیں لاشیں چاہئيں وہ فرسٹریٹڈ ہیں: فیصل واوڈا

سینیٹر  فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ عمران خان کو سمجھ آگیا ہے کہ وہ پھنس گئے ہیں اور  باہر نہیں نکل سکتے، ان کو لاشیں چاہئيں وہ فرسٹریٹڈ ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ  اب کچھ ہوا تو معاملہ آرمی کورٹ میں چلا جائےگا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پچھلی بار گنڈا پور کو پیسٹری کھلائی گئی تھی اس بار وِپڈ کریم کے ساتھ پیسٹری کھلائی جائے گی۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے  خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ کسی کا بھی وزیراعلیٰ سے رابطہ نہیں ہو رہا، انہیں گرفتار کرنا توہین عدالت ہوگا، کچھ علم نہيں کہ اس وقت وزيراعلیٰ کہاں ہیں ؟  اگر علی امین پشاور روانہ ہوچکے ہوتے تو معلوم ہوجاتا۔


مزید خبریں :