Time 08 جولائی ، 2024
پاکستان

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، ٹریڈنگ بحال

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، ٹریڈنگ بحال
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا: ذرائع/ اسکرین گریب

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی چوتھی منزل پر آگ لگی جس کے بعد ٹریڈنگ روک دی گئی تھی۔

فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ عمارت میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی آگ بجھانے کے لیے فائر ٹینڈرز روانہ کردیے گئے۔

فائر حکام کے مطابق تقریباً ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم معمولی مالی نقصان ہوا ہے۔

اس حوالے سے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی ساؤتھ الطاف ساریو نے کہا کہ  پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی چوتھی منزل پر آگ لگی تھی، واقعے کے تھوڑی دیر بعد فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ گئی تھی، آگ لگنے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے دو دفاتر متاثر ہوئے ہیں، کولنگ کے بعد واقعے کی مکمل انکوائری کی جائے گی۔

مزید خبریں :