Time 08 جولائی ، 2024
کھیل

قراقرم رینج پر شدید برفباری، خراب موسم کے باعث کوہ پیماؤں کی کے ٹو بیس کیمپ واپسی

قراقرم رینج پر شدید برفباری، خراب موسم کے باعث کوہ پیماؤں کی کے ٹو بیس کیمپ واپسی
پاکستان کی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کو اسکردو سے ائیر ایمبولینس کے ذریعے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ فوٹو فائل

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سمیت قراقرم رینج پر شدید برفباری کے بعد خراب موسم کے باعث مہم جوئی کے لیے جانے والے کوہ پیماؤں کی بیس کیمپ واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے برفباری کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹے تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

پاکستان کی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کو شگر سے بذریعہ ہیلی کاپٹرسی ایم ایچ اسکردو پہنچایا گیا جہاں سے انہیں ائیر ایمبولینس کے ذریعے اسلام آباد روانہ کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ثمینہ بیگ کو گھوڑے پر کے ٹو بیس کیمپ سے اسکولی پہنچانے میں دو دن لگے تھے۔

ثمینہ بیگ کے بھائی کا کہنا ہےکہ ان کی طبیعت میں کچھ بہتری آئی ہے،پانچ روز پہلے بیس کیمپ میں ثمینہ بیگ کی طبیعت خراب ہو گئی تھی۔

مزید خبریں :