Time 08 جولائی ، 2024
دلچسپ و عجیب

تھائی لینڈ کے ایک قبرستان میں مردہ افراد کی 'تفریح' کیلئے فلموں کی نمائش

تھائی لینڈ کے ایک قبرستان میں مردہ افراد کی تفریح کیلئے فلموں کی نمائش
یہ ایونٹ 5 دن تک جاری رہا / اسکرین شاٹ

تھائی لینڈ کے ایک قبرستان میں ایک ایسے ایونٹ کا انعقاد ہوا ہے جس پر یقین کرنا مشکل ہوگا۔

تھائی لینڈ کے ایک چینی قبرستان میں ابدی نیند سونے والے مردہ افراد کے لیے فلموں کی خصوصی اسکریننگ کی گئی۔

جی ہاں واقعی شمالی تھائی لینڈ کے صوبے Ratchasima میں واقع قبرستان میں یہ انوکھا ایونٹ ہوا۔

2800 قبروں پر مشتمل اس فلم فیسٹیول میں مردہ افراد کے لیے خصوصی نشستوں کا انتظام بھی کیا گیا جو آخر تک خالی رہیں۔

یہ عجیب ایونٹ جون کے مہینے میں ہوا اور اس کا مقصد دنیا سے چلے جانے والے افراد کو فلموں سے محظوظ ہونے کا موقع فراہم کرنا تھا۔

یہ ایونٹ 5 دن تک جاری رہا اور فلموں کی اسکریننگ کے دوران قبرستان کے عملے کے 4 افراد موجود تھے۔

عملے نے روحوں کے لیے کھانے کا انتظام بھی کیا تھا، مگر یہ واضح نہیں کہ اس کا کیا ہوا۔

مزید خبریں :