10 جولائی ، 2024
ٹانک: گاؤں کوٹ اعظم کے قریب بٹیاری سے 3 ایف سی اہلکاروں کو اغوا کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق تینوں ایف سی اہلکار پرائیویٹ گاڑی میں چھٹی پر گھر جا رہے تھے کہ انہیں اغوا کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب کے ضلع دکی کے علاقے جھالار سے کھیتوں میں کام کرنے والے 4 مزدوروں کو اغوا کرلیا گیا جن میں نثار ، بائیس ،امو اور مولا شامل ہیں۔
اغوا کاروں نے بعد میں ایک شخص کو چھوڑ دیا جب کہ تین کو اپنے ہمراہ لے گئے، سکیورٹی فورسز نے مغویوں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔