Time 25 دسمبر ، 2024
جرائم

کھانا دیر سے دینے پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا

لاہور کے علاقے چوہنگ میں کھانا دیر سے دینے پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق  مقتولہ اسکول ٹیچر تھی،کھانہ دیر سے دینے پر بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

پولیس نے مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

چیئرپرسن پنجاب ویمن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے مقتولہ کے گھر جا کر اہلخانہ سےتعزیت کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی یقین دہانی کرائی، انہوں نےکہاکہ ملزم کی فوری گرفتاری یقینی بنائی جائےگی۔

مزید خبریں :