25 دسمبر ، 2024
گوجرانوالہ میں ایف آئی اے نےکارروائی کرتے ہوئے ایک انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار انسانی اسمگلر نے سادہ لوح میاں بیوی کو برطانیہ بھجوانے کا جھانسہ دے کر 93 لاکھ روپے بٹورے اور پھر روپوش ہو گیا۔
ایجنٹ کے رو پوش ہونے پر متاثرہ فیملی نے ایف آئی اے میں شکایت درج کروائی۔
ملزم کی ایمن آباد میں موجودگی کی اطلاع پر ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپا مارا اور ملزم کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل یونان کے ساحل کریٹ پر کشتیاں ڈوبنے کے واقعات میں 40 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلروں کے خلاف ملک بھر میں سخت کارروائیاں کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔