Time 10 جولائی ، 2024
پاکستان

سندھ حکومت نے 2 ایڈیشنل اور 6 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرلز کوعہدوں سے ہٹا دیا

سندھ حکومت نے 2  ایڈیشنل اور  6 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرلز کوعہدوں سے ہٹا دیا
عہدے سے فارغ صولت رضوی گریڈ ایک سے 15 تک نوکریوں کی بھرتی والے کیس میں پیش ہوتے رہے ہیں/ فائل فوٹو

کراچی: سندھ حکومت نے 2 ایڈیشنل اور  6 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرلز کوعہدوں سے ہٹا دیا۔ 

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہٹائے گئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرلز میں صولت رضوی اور چوہدری وسیم اختر شامل ہیں۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق عہدوں سے فارغ کیے گئے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرلز میں نوشابہ سولنگی، غلام اکبر ، عمران علی جتوئی، شرف الدین جمالی، غلام مصطفیٰ ابڑو اور عروج فاطمہ بھٹو شامل ہیں۔ 

عہدے سے فارغ صولت رضوی گریڈ ایک سے 15 تک نوکریوں کی بھرتی والے کیس میں پیش ہوتے رہے ہیں۔

یاد رہے  کہ سندھ ہائیکورٹ نے گریڈ ایک سے  15 کی نوکری کےلیے بھرتیوں کا عمل غیر قانونی قرار دے دیا تھا اور عدالت نے بھرتیوں کے خلاف ایم کیو ایم کی درخواست منظور کرلی تھی۔ 

مزید خبریں :