Time 10 جولائی ، 2024
جرائم

لاہور میں منشیات بیچنے والے بین الاقومی گینگ کے ارکان گرفتار

لاہور میں منشیات بیچنے والے بین الاقومی گینگ کے ارکان گرفتار
ملزمان سے ساڑھے چار کلو کوکین، 10کلو 800 گرام ڈانسنگ پلز اور 7 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی: ڈی آئی جی— فوٹو: لاہور پولیس 

لاہور کینٹ اور ڈی ایچ اے سمیت مختلف سوسائٹیز میں منشیات بیچنے والے بین الاقوامی گینگ کے ارکان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی آئی جی عمران کشور نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اطالوی شہری قمر مظفر، اسپین کے شہری عرفان اور برطانوی شہری عماد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان اٹلی، اسپین، ہالینڈ اور بیلجیم سے منشیات اسمگل کرواتے تھے، ملزمان سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات بھی برآمد کر لی گئی۔

ڈی آئی جی کے مطابق ملزمان سے ساڑھے چار کلو کوکین، 10کلو 800 گرام ڈانسنگ پلز اور 7 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔ 

ان کا کہناتھاکہ ملزمان ایلیٹ کلاس علاقوں، کالجز، یونیورسٹیز اور دیگر تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔

مزید خبریں :