Time 12 جولائی ، 2024
پاکستان

عدالتی فیصلے سے قانونی ابہام دور ہونے کے بجائے اور بڑھ گیا: ماہر قانون اشتر اوصاف

عدالتی فیصلے سے قانونی ابہام دور ہونے کے بجائے اور بڑھ گیا: ماہر قانون اشتر اوصاف
معاملہ پارلیمنٹ کی طرف جانا چاہیے تھا، عدالتی فیصلے سے حکومتی اتحاد کو کوئی فرق نہیں پڑے گا: ماہر قانون/ فائل فوٹو

ماہرِ قانون اشتر اوصاف کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے سے  قانونی ابہام دور ہونے کے بجائے اور بڑھ گیا ہے۔

 جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اشتراوصاف نے کہا کہ کیس تو سارا سنی اتحاد کونسل کا تھا، مخصوص نشستوں پر دعویٰ بھی ان ہی کا تھا، عدالت کے سامنے پی ٹی آئی کا کیس ہی نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ قانونی ابہام دور ہونے کے بجائے اور بڑھ گیا ہے، معاملہ پارلیمنٹ کی طرف جانا چاہیے تھا، عدالتی فیصلے سے حکومتی اتحاد کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

ماہر قانون عابد زبیری نے اس حوالے سے کہا کہ سپریم کورٹ نے ناانصافی روک دی اور درست فیصلہ دیا جب کہ سپریم کورٹ نے آج الیکشن کمیشن کی عدالتی فیصلے کی غلط تشریح کو درست کردیا۔


مزید خبریں :