Time 13 جولائی ، 2024
جرائم

سوات: بیوی اور 3 بیٹیوں کو قتل کرکے ملزم مسقط فرار، سالے کو فون پر واقعے کی اطلاع دی

سوات میں بیوی اور 3 بیٹیوں کو قتل کرکے ملزم مسقط فرارہوگیا۔

پولیس کے مطابق کبل کے علاقے دیولی میں گھر سے 4خواتین کی لاشیں ملیں اور یہ لاشیں ماں اور تین بیٹیوں کی ہیں۔

پولیس نے بتایاکہ چاروں لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر نے تین روز قبل فائرنگ کرکے بیوی اور بیٹیوں کو قتل کیا اور واقعے کے بعد ملزم مسقط فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے آج 3 دن بعد بیوی کے بھائی کو فون کرکے قتل سے متعلق بتایا۔

مزید خبریں :