Time 14 جولائی ، 2024
کاروبار

آئی ایم ایف اور حکومت کی غلط پالیسیوں سے ٹیکسٹائل ملیں بند ہونے لگیں: اپٹما ذرائع

آئی ایم ایف اور حکومت کی غلط پالیسیوں سے ٹیکسٹائل ملیں بند ہونے لگیں: اپٹما ذرائع
بند ہونے والی فیکٹریوں میں 50 ٹیکسٹائل مل بھی شامل ہیں، دو سال میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 19ارب ڈالر سے کم ہوکر 16 ارب ڈالر رہ گئیں، اپٹما ذرائع— فوٹو:فائل

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) ذرائع نے کہا ہے کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے باعث لارج اسکیل فیکٹریاں بند اور ہزاروں افراد بیروزگار ہوگئے۔

اپٹما ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور حکومت کی غلط پالیسیوں سے ٹیکسٹائل ملیں بند ہونے لگیں، دو سال میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں 170فیصد تک اضافہ ہوا۔

اپٹما ذرائع نے بتایاکہ 100 کے قریب لارج اسکیل فیکٹریاں بند ہوگئیں اور ہزاروں لوگ بیروزگار ہوئے، بند ہونے والی فیکٹریوں میں50 ٹیکسٹائل مل بھی شامل ہیں۔

مل مالکان کے مطابق 2022 میں بجلی 16 روپے فی یونٹ تھی جو آج 42 روپے فی یونٹ ہے، 2022 میں انڈسٹری کو گیس 14 روپے یونٹ مل رہی تھی اور آج 40 روپےیونٹ ہے۔

اپٹماذرائع کا کہنا ہے کہ دو سال میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 19ارب ڈالر سے کم ہوکر 16 ارب ڈالر رہ گئیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 10 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں :