کھیل
10 فروری ، 2013

پانچواں ون ڈے: آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

پانچواں ون ڈے: آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

میلبرن … آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو پانچویں ایک روزہ میچ میں 17 رنز سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرلیا۔ میلبرن کرکٹ گراوٴنڈ میں کھیلے جانے والے پانچویں اور آخری ون ڈے کا ٹاس ویسٹ انڈیز نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دی۔ واٹسن اور فنچ 2 کے اسکور پر پولین لوٹ گئے۔ لیکن پھر ہیوس اور مارش نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی۔ ایڈم ووگس بھی شاندار فارم میں نظر آئے۔ ووگس نے 106 گیندوں پر 10 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 112 رنز بنائے اور ناٹ آوٴٹ رہے۔ آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 274 رنز بنائے۔ 275 رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈین ٹیم کے اوپنر چالرز نے شاندار بیٹنگ کی اور سنچری اسکور کی۔ ان کے علاوہ ڈیوائن براوو 33 جبکہ پولارڈ 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 49.5 اوورز میں 257 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔ مک کائے اور جانسن نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں :