17 جولائی ، 2024
کراچی میں شدید گرمی کے باعث 200 عزاداروں کی حالت غیر ہوگئی۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹرشاہد رسول نے بتایا کہ جناح اسپتال کےکیمپ میں دوپہر ایک بجے تک گرمی سے متاثر افراد کے 200 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے مطابق شدید گرمی سے 200 عزاداروں کی حالت خراب ہوئی جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کردی گئی ہے۔
ڈاکٹرشاہدرسول نے شہریوں سے درخواست کی کہ شہری شدید گرمی میں ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کریں اور باہر نکلتے ہوئے گیلا تولیہ سر پر رکھیں۔