18 جولائی ، 2024
شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی کے بانی و سابق چیئرمین پروفیسر زکریا ساجد کو جامعہ کراچی کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ کے بانی و سابق چیئرمین پروفیسر زکریا ساجد آج صبح انتقال کرگئے تھے۔
پروفیسر زکریا ساجد کی نماز جنازہ جامعہ کراچی کے مسجد ابراہیم میں اداکی گئی۔
پروفیسر زکریا ساجد کی عمر 96 برس تھی، وہ شعبہ جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ سے 30 جون 1988کو ریٹائر ہوئے۔
پروفیسر زکریا ساجد کی بیٹی کا جیو نیوز سے ٹیلفونک گفتگو میں کہنا تھا کہ والد 20 سال سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے، والد کو نمونیا ہوگیا تھا اور وہ 6 دن سے آئی سی یو میں زیر علاج تھے۔
سینئر صحافی مظہر عباس کا پروفیسر زکریا ساجد کی نماز جنازہ میں شرکت کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ زکریا ساجد ایک عہد تھے، جامعہ کراچی میں زکریا ساجد کے نام سے منسوب لائبریری کا قیام ہونا چاہیے۔