Time 21 جولائی ، 2024
جرائم

مردان میں فائرنگ سے ایک شخص اور اسکی دو بیویاں جاں بحق

مردان میں فائرنگ سے ایک شخص اور اسکی دو بیویاں جاں بحق
فائرنگ کا واقعہ گھریلو تناز ع کے باعث پیش آیا، ملزمان کی تلاش جاری ہے: پولیس. فوٹو فائل

مردان میں فائرنگ کر کے ایک شخص اور اس کی دو بیویوں کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سعیدآباد باجوڑ وکورونہ میں پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص اور اس کی 2 بیویاں جاں بحق ہو گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے فائرنگ کا واقعہ گھریلو تنازع پر پیش آیا، ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی دوسری بیوی نےکچھ عرصہ قبل گھر سے بھاگ کر شادی کی تھی، لڑکی کے ورثا نے گھر میں گھس کر اسے شوہر کو سوتن سمیت قتل کیا اور فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں :