Time 22 جولائی ، 2024
دلچسپ و عجیب

کتے آپ کے پسینے اور سانس کی بو سے تناؤ کو بھانپ لیتے ہیں، تحقیق

کتے آپ کے پسینے اور سانس کی بو سے تناؤ کو بھانپ لیتے ہیں، تحقیق
یہ بات ایک تحقیق میں سامنے آئی / فائل فوٹو

کتوں کا انسانوں کا سب سے بہترین پالتو جانور تصور کیا جاتا ہے جو متعدد حیران کن صلاحیتوں سے لیس ہوتا ہے۔

اب انکشاف ہوا ہے کہ کتے انسانوں کے غصے اور تناؤ کو بھانپنے کی حیران کن صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی۔

برسٹل یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ کتے انسانوں کے پسینے اور سانس میں تناؤ کو محسوس کرلیتے ہیں جس کے نتیجے میں ان کے اپنے رویے بھی بدل جاتے ہیں۔

یعنی جب وہ انسانوں میں تناؤ محسوس کرتے ہیں تو خود بھی زیادہ افسردہ یا مایوس ہو جاتے ہیں۔

اس سے قبل تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ کتے انسانی مزاج اور اقدامات کے حوالے سے بہت زیادہ حساس ہوتے ہیں۔

مگر اب تک یہ ثابت نہیں ہوا تھا کہ انسانی تناؤ ان کی جذباتی کیفیات پر اثرانداز ہوتا ہے۔

اس تحقیق میں 18 افراد اور ان کے کتوں کو شامل کرکے مختلف تجربات کیے گئے۔

ان تجربات کے دوران کتوں کو ایسے افراد کے پسینے اور سانس کی بو کے نمونے سونگھائے گئے جو ان کے مالکان نہیں تھے۔

محققین نے دریافت کیا کہ تناؤ کے شکار افراد کے پسینے یا سانس کی بو سے کتوں کے رویوں میں تبدیلیاں آئیں اور ان کے اندر کھانے کی تلاش کے حوالے سے جوش و خروش کم ہوگیا۔

البتہ خوش باش افراد کے پسینے یا سانس کی بو سونگھنے کے بعد ان کا جوش و خروش بڑھ گیا۔

محققین کے مطابق کتے ہزاروں برسوں سے انسانوں کے ساتھ رہ رہے ہیں اور اسی وجہ سے وہ جذباتی طور پر بھی ہم سے جڑ گئے ہیں۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل سائنٹیفک رپورٹس میں شائع ہوئے۔

مزید خبریں :