Time 23 جولائی ، 2024
پاکستان

اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش

اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش
ماہرین کی جانب سے پنجاب میں بارش کا یہ سلسلہ 2 روز تک چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب  آگئے۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں صبح سویرے بادل برس پڑے جس کے سبب گوجرانوالہ اور جہلم میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جب کہ متعدد فیڈرز ٹرپ کرجانے سے بجلی معطل ہوگئی۔

ادھر اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش اور لاہور میں تیز ہواوؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔

اس کے علاوہ سرگودھا، نارووال، شکر گڑھ، مظفر آباد اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، سماہنی میں بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور بجلی کا بریک ڈاؤن ہوگیا۔

مری، بھمبر اور وادی نیلم کے مختلف علاقوں میں بھی بارشں سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

ماہرین کی جانب سے پنجاب میں بارش کا یہ سلسلہ 2 روز تک چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مزید خبریں :