23 جولائی ، 2024
اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر نہیں آئیں گے اور نہ ہی موجودہ حکومت کہیں جارہی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات چیت کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ملک میں آئینی بریک ڈاون جیسا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر نہیں آئیں گے اور نہ ہی موجودہ حکومت کہیں جارہی۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا اور پی ٹی آئی رہنما زین قریشی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ججز کے خلاف جو بات کی اُس پر توہین عدالت کی کارروائی ہونی چاہیے۔