Time 23 جولائی ، 2024
دلچسپ و عجیب

ایک بار پھر آسمان پر 6 سیاروں کو بیک وقت دیکھنے کا موقع

ایک بار پھر آسمان پر 6 سیاروں کو بیک وقت دیکھنے کا موقع
24 اگست کو ان سیاروں کا نظارہ ممکن ہوگا / اسکرین شاٹ

کیا آپ 3 جون کو آسمان پر 6 سیاروں کو ایک قطار میں دیکھنے سے محروم رہے تھے؟

اگر ہاں تو اب آپ کو دوسرا موقع مل رہا ہے۔

جی ہاں اگست میں ایک بار پھر 6 سیاروں کو ایک وقت میں آسمان پر دیکھنے کا موقع ملے گا۔

24 اگست کو ان سیاروں کا نظارہ ممکن ہوگا جس دوران عطارد، زحل، مشتری اور مریخ کو دوربین کے بغیر دیکھنا ممکن ہوگا جبکہ نیپچون اور یورینس کو دیکھنے کے لیے دوربین کی ضرورت ہوگی۔

ان سیاروں میں سب سے پہلے زحل نظر آئے گا جس کے بعد نیپچون، یورینس، مشتری اور مریخ رات گزرنے کے ساتھ افق پر نمودار ہوں گے۔

سب سے آخر میں عطارد کا نظارہ ہوگا جو سورج طلوع ہونے سے 30 منٹ قبل نظر آئے گا۔

یہ سب سیارے لگ بھگ ایک سیدھی لکیر میں نظر آئیں گے اور اس کے لیے پلانیٹ پریڈ کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔

دنیا بھر میں یہ نظارہ کرنا ممکن ہوگا۔

یہ رواں سال تیسرا موقع ہوگا جب ایک وقت میں متعدد سیاروں کو دیکھنے کا موقع ملے گا۔

اس سے قبل اپریل میں سورج گرہن کے موقع پر بھی چند سیارے آسمان پر نظر آئے تھے جبکہ دوسری بار 3 جون کو پلانیٹ پریڈ ہوئی۔

اگست میں 6 سیاروں کی یہ قطار دنیا کے مختلف ممالک میں ایک ہفتے تک نظر آئے گی۔

مزید خبریں :