07 ستمبر ، 2024
مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی اندھادھند فائرنگ سے آبادکاری مخالف امریکی خاتون کارکن جاں بحق ہوگئی۔
عرب میڈیا کے مطابق 26 سالہ ترک نژاد امریکی خاتون کارکن عائشہ ازینگے مغربی کنارے کے شہر نابلس میں مقامی فلسطینیوں کے ہمراہ یہودی آبادکاروں اور اسرائیلیوں کے ناجائز قبضوں کے خلاف مظاہرے میں شریک تھی۔
احتجاجی مظاہرے کے دوران اسرائیلی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے اندھادھند فائرنگ شروع کردی جس کے زد میں آکر ترک نژاد امریکی کارکن جاں بحق ہوگئی۔
مقامی انتظامیہ نے اسرائیلی فائرنگ سے جاں بحق امریکی کارکن کی لاش اسپتال منتقل کردی۔