Time 25 جولائی ، 2024
کاروبار

سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگ لیا

سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگ لیا
فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر نئی نظرثانی شدہ درخواست کی سماعت 31 جولائی کو ہوگی/ فائل فوٹو

اسلام آباد: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست کردی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی  نے جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ اضافے کی نئی نظر ثانی شدہ درخواست نیپرا میں جمع کرائی ہے۔

سی پی پی اے کے مطابق جون میں پانی سے 35.13 فیصد، مقامی کوئلے سے 11.06 فیصد، فرنس آئل سے 1.95فیصد اور مقامی گیس سے 8.66 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

سی پی پی اے حکام کا بتانا ہے کہ جون میں درآمدی ایل این جی سے18.10 فیصد اور جوہری ایندھن سے 14.85 فیصد بجلی پیدا کی گئی ۔

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر نئی نظرثانی شدہ درخواست کی سماعت 31 جولائی کو ہوگی۔

سی پی پی اے نے  اس سے قبل 2 روپے 10 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔ 


مزید خبریں :