Time 25 جولائی ، 2024
پاکستان

کراچی: بلوچ کالونی پل پر آئل ٹینکر الٹنے کے باعث اطراف کی شاہراہوں پر ٹریفک جام

کراچی: بلوچ کالونی پل پر آئل ٹینکر الٹنے کے باعث اطراف کی شاہراہوں پر ٹریفک جام
شاہراہ فیصل، شاہراہ قائدین اورکورنگی روڈ سمیت اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے/اسکرین گریب

کراچی: بلوچ کالونی پل پر آئل ٹینکر الٹنے اور  پل کو  ٹریفک کے لیے بند کرنے کے بعد اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ بلوچ کالونی پل بند ہونےکے باعث مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے، شاہراہ فیصل،  شاہراہ قائدین اورکورنگی روڈ سمیت اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔ 

ٹریفک پولیس کے مطابق کورنگی کی طرف سے آنے والے ٹریفک کو اختر کالونی کی طرف موڑدیاگیا ہے جب کہ گودام چورنگی کورنگی سےجام صادق پل کی طرف کے ٹریفک کویوٹرن سے واپس بھیجا جارہا ہے۔

ٹریفک  حکام کے مطابق بوہری کٹ شہید ملت روڈ سے ٹریفک کو شاہراہ فیصل کی طرف موڑ دیا گیا ہے اور بلوچ پل ریمپ سے کورنگی کی ٹریفک کو ایف ٹی سی کی طرف بھیجا جارہا ہے۔ 

واضح رہےکہ بلوچ کالونی پل پر تیل سے بھرا ٹینکر ایک گاڑی پر گرا جس سے ایک شخص جاں بحق ہوا جب کہ سڑک پر تیل بہنے سے سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :