Time 25 جولائی ، 2024
پاکستان

لاہور: ڈاکٹرز نے 5 سال کے بچے کے پیٹ سے چابی نکال لی

لاہور: ڈاکٹرز نے 5 سال کے بچے کے پیٹ سے چابی نکال لی
سرگودھا سے تعلق رکھنے والے 5 سالہ بچے نے چابی نگل لی تھی: جنرل اسپتال انتظامیہ/ فائل فوٹو

لاہور میں ڈاکٹرز نے 5 سال کے بچے کے پیٹ سے چابی نکال لی۔

جنرل اسپتال انتظامیہ کے مطابق سرگودھا سے تعلق رکھنے والے 5 سالہ بچے نے چابی نگل لی تھی۔

انتظامیہ نے بتایا کہ بچے کے والدین اسے لاہور کے جنرل اسپتال لائے جہاں ڈاکٹر نے ضروری ٹیسٹ کیے۔

انتظامیہ نے مزید بتایا کہ میڈیکل ٹیم نے اینڈواسکوپی کےذریعے بچے کے معدے سے چابی نکالی۔

مزید خبریں :