پاکستان
11 فروری ، 2013

کراچی میں قتل ،دھماکے اوردہشت گردی منظم سازش کاحصہ ہیں ،رابطہ کمیٹی

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ کراچی میں قتل ،دہشت گردی کے واقعات ایک منظم سازش کاحصہ ہیں اوراس دہشت گردی میں وہی دہشت گرد عناصر ملوث ہیں جوخودکش حملوں، بم دھماکوں،قتل وغارتگری اور دہشت گردی کے ذریعے پورے ملک کوتباہ وبربادکرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ پورے پاکستان کوبم دھماکوں، خودکش حملوں اور فرقہ وارانہ قتل وغارتگری کی بھینٹ چڑھانے والے دہشت گردوں نے چندسالوں قبل کراچی کوبھی اپنی دہشت گردی کامرکزبنانے کاآغازکیاتو اس وقت قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کی پوری قیادت نے صاف الفاظ میں اس خطرے کی نشاندہی کی لیکن اس وقت تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں نے اس حقیقت سے نہ صرف انکارکیابلکہ یہاں تک کہا گیاکہ ایم کیوایم قوم کوخوفزدہ کررہی ہے اورایک مخصوص قوم کے خلاف بات کررہی ہے لیکن آج میڈیااپنی رپورٹس میں خودکہہ رہاہے کہ کراچی کے کئی علاقے وزیرستان بن چکے ہیں جوقانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے بھی نوگوایریابن گئے ہیں۔ کراچی میں ایک جانب تو ایم کیوایم اوردیگرسیاسی ومذہبی جماعتوں کے کارکنوں، امن پسند علمائے کرام،دینی مدارس کے طلبہ، وکلاء حضرات، اورعام شہریوں کوفرقہ وارانہ بنیادوں پرچن چن کرقتل کیاجارہاہے اور دوسری جانب پولیس، رینجرزاوردیگرقانون نافذکرنے والے اداروں پربھی حملے کئے جارہے ہیں اورحساس تنصیبات تک کونشانہ بنایاجارہاہے۔ آج بھی کراچی میں ایم کیوایم کے ایک کارکن شاکر اور ایک پولیس افسرسمیت کئی شہریوں کومختلف واقعات میں فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا جبکہ قیوم آبادکے علاقے میں گیس اسٹیشن کونصب شدہ بم سے اڑانے کی گھناوٴنی کوشش کی گئی۔ رابطہ کمیٹی نے اس امرپربھی افسوس کااظہارکیاکہ بیشترسیاسی ومذہبی جماعتیں دہشت گردی اورٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر حکومت سندھ کوتوشدیدتنقید کانشانہ بنارہی ہیں لیکن وہ کراچی میں قتل وغارتگری،بم دھماکے اور دہشت گردی کی وارداتیں کرنے والے عناصر کے خلاف ایک لفظ بولنے کیلئے تیارنہیں ہیں بلکہ ان دہشت گردوں کی کھلے عام حمایت کررہی ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے صدرآصف زرداری، وزیراعظم راجہ پرویزاشرف،وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک اوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ کراچی میں قتل وغارتگری اوردہشت گردی کابازار گرم کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور شہریوں کوجان ومال کاتحفظ فراہم کیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی نے مختلف واقعات میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہیدہونے والے افرادکے لواحقین سے بھی دلی تعزیت کااظہارکیااورزخمیوں کی صحتیابی کی دعاکی ۔



مزید خبریں :