26 جولائی ، 2024
یمن میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 45 افراد ڈوب گئے۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کشتی الٹنے کا واقعہ یمن کے شہر تائز گورنریٹ کے سمندر میں گزشتہ رات پیش آیا۔
یو این ایجنسی نے بتایا کہ کشتی میں 45 تارکین وطن سوار تھے اور کشتی کو حادثہ تیز ہواؤں اور گنجائش سے زیادہ افراد کے سوار ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔
ایجنسی کے مطابق کشتی میں سوار 4 افراد کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ ڈوبنے والے دیگر افراد کا تاحال معلوم نہ ہوسکا اور نہ ہی کشتی کے حوالے سے دیگر معلومات سامنے آئی ہے، دیگر افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔