12 فروری ، 2013
ممبئی …بولی وڈ اداکارہ جیکولین کو پوری امید ہے کہ مرڈرتھری باکس آفس پر ضرور کامیاب ہو گی۔ممبئی میں بات کرتے ہوئے سری لنکن بیوٹی جیکولین کا کہنا تھا کہ مرڈر ٹو کئی حوالوں سے ان کے کیرئیر کا آغاز تھی۔ 27 سالہ اداکارہ نے کہا کہ بھٹ فیملی کے ساتھ کام ان کیلئے نہایت خوش گوار تجربہ تھا۔ فلم مرڈر تھری میں ہیرو عمران ہاشمی کے بجائے اداکار رندیپ ہودا اور ہیروئن ادیتی راوٴ ہیں۔جیکولین پر امید ہے کہ باکس آفس پر فلم ضرور کلک کرے گی۔