28 جولائی ، 2024
کراچی کے بڑے سرکاری اسپتال جناح میں بنیادی ٹیسٹ کی سہولت بند ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق ضروری کٹس کی عدم دستیابی کی وجہ سے جناح اسپتال میں ٹیسٹ نہیں ہو رہے، جگر اور گردوں کے ٹیسٹ کروانےکی بھی اسپتال میں سہولیات بند ہیں۔
ذرائع کا کہناہے کہ مریضوں کو بنیادی ٹیسٹ بھی اب اسپتال سے باہر جاکر کروانے ہوں گے۔