12 فروری ، 2013
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ڈیفنس اور بلوچ کالونی کے علاقے میں کارروائی کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ،گرفتار ملزمان اسحاق ،ہدایت اور دانش کے قبضے سے ایک چوری کی گاڑی، 3 موٹر سائیکلیں اور 2 ٹی ٹی پستول ملی ہیں،،ایس ڈی پی او الطاف حسین کے مطابق ملزمان عادی مجرم ہیں اور انکے خلاف تھانہ فیروزآباد،ڈیفنس اور گذری میں مقدمات درج ہیں،نارتھ ناظم آباد کے علاقے بلاک ایل میں پولیس مقابلے کے بعد ملزم مزمل احمد کو گرفتار کرکے اسلحہ اور ایک گاڑی برآمد کرلی ہے۔